0
Friday 19 Jun 2020 21:56

فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابومریم کی اسلام ٹائمز کیلئے ویڈیو گفتگو

متعلقہ فائیلیںفلسطین لبریشن فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سیاسیات میں پی ایچ ڈی اسکالر، قانون دان، کالمسٹ، تجزیہ کار اور فلسطین کیساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے گلوبل مارچ ٹو یروشلم مہم اور ایشین پیپلز سولیڈیٹریٹی فار فلسطین کے بانی ہیں۔ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا سب سے اہم ایشو ہے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں مزاحمتی محاذ کس طرح فلسطین کی آزادی کیلئے برسرپیکار ہے۔ فلسطینی و فلسطین کے آزادی کیلئے مصروف عمل قوتوں کو کیسے کامیاب جدوجہد کیلئے عزم و ہمت کیساتھ عصر حاضر کے چینلجز سے نبرد آزما ہونا چاہیئے۔ موجودہ عالمی منظرنامے اور مشرق وسطیٰ کے حالات کے تناظر میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اس ایشو کے حوالے سے یوم القدس کے موقع پر ایک دفعہ پھر کیسے رہنمائی فرمائی ہے، عالم اسلام کے پاس کیا راہ عمل ہے اور بطور مسلمان استکباری سازشوں کیخلاف فلسطین کی حمایت اور صہیونی شیطانی منصوبوں کو کیسے ناکام بنایا جا سکتا ہے؟ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے یوم القدس کے خطاب میں بیان کردہ تمام نکات کے مختلف پہلووں اور اس تناظر میں سوالات پر صابر ابو مریم کا اہم انٹرویو سامعین، ناظرین کی خدمت کی پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 869617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش