0
Friday 19 Jun 2020 21:02

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی بی بی فاطمہ (س) کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاجی ریلی (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ثقلین نقوی

مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام اہلیبیت (خاتون جنت سیدہ فاطمہ) کی شان میں گستاخی کرنے والے اشرف آصف جلالی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے نکالی گئی، جو کہ چوک کمہاراں والا پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے کی جبکہ مولانا ناصر سبطین ہاشمی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا عمران ظفر، سلیم عباس صدیقی، مرزا وجاہت علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ریلی کے شرکاء نے اہلبیت کی شان میں گستاخی کرنے والے اشرف آصف جلالی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فی الفور گرفتار کرکے توہین رسالت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کائنات کی صدیقہ خاتون کے خلاف گستاخی کرنے والا مسلمان نہیں ہوسکتا، ایک منظم سازش کے تحت ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت اور سکیورٹی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے، اشرف آصف جلالی کی اہلیبیت کی شان میں گستاخی سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، حکومت ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے، آج ہر مسلمان اس گستاخی پر سراپا احتجاج ہے۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اس گستاخ کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا تو ملک میں مزید فرقہ واریت کا خطرہ ہوگا۔

ریلی کے اختتام پر قراداد پیش کی گئی، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آئندہ دو روز کے اندر گستاخ اہلبیت کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، اگر حکومت نے اس گستاخ کے خلاف کارروائی نہ کی اور اسے بیرون ملک فرار ہونے دیا تو ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ اس موقع پر مولانا فرمان علی روحانی، مولانا غلام جعفر انصاری، سید آل رضا کاظمی، مولانا ناصر عباس انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 869635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش