0
Sunday 21 Jun 2020 21:49

خرم پرویز کا کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںخرم پرویز کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے اہم و سینیئر رکن ہیں، یہ ادارہ حقوق البشر کی پاسداری کیلئے فعال ہے، کولیشن آف سول سوسائٹی کے زیر نظارت ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈسپیئر پرسنز سرگرم ہے، جو جموں و کشمیر میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کام کرتا ہے، اسکے علاوہ انکے زیر نظارت پبلک کمیشن آن ہیومن رائٹس بھی فعال ہے، جو 1994ء سے ڈیلی بیسز ہیومن رایٹس وؤیلیشن ڈاکومنٹری پر کام کرتا ہے، مختلف اضلاع میں ریجنل گروپس کے علاوہ ایک ماہنامہ بھی نکلتا ہے، جس میں گاہے بگاہے کشمیر کے حوالے سے مختلف رپورٹس منظر عام پر آرہی ہیں، کولیشن آف سول سوسائٹی کا اہم کام جموں و کشمیر کے گمشدہ افراد، متاثرین اور گمنام قبروں کے حوالے سے کیسز مرتب کرنا اور انہیں پھر عدالت میں لڑنا، خرم پرویز اپنی ابتدائی حیات سے اس ہیومن رائٹس گروپ سے وابستہ ہیں۔

14 ستمبر 2016ء جب وہ جینوا میں کشمیری عوام کی نمائندگی کرنے جا رہے تھے تو بھارتی حکومت نے انکو دہلی ائرپورٹ پر حراست میں لیا تھا۔ انکو متعدد بار نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بھی قید میں رکھا گیا۔ حقوق البشر کی پاسداری کے دوران خرم پرویز پر بارہا جان لیوا حملے بھی کئے گئے، جس میں انکا ایک پاوں مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے خرم پرویز سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔
قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 869902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش