0
Thursday 25 Jun 2020 17:56

سیالکوٹ، ٹائیگر فورس ایپ کی لانچنگ تقریب کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیجانب سے کرونا وباء کیوجہ سے ہونیوالے لاک ڈاون اور مخدوش حالات میں لوگوں کی رہنمائی، امداد اور انتظامیہ کا ہاتھ بٹانے کیلئے رضاکاروں پر مشتمل ٹائیگر فورس قائم کی ہے۔ لاکھوں رضاکاروں پر مشتمل ٹائیگر فورس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے ڈیجیٹل ایپ تیار کی گئی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کے شہر سیالکوٹ میں اس ایپ کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خطاب میں کہا کہ رضاکارانہ بنیادوں پہ کام کرنیوالوں کو ذاتی اور طبقاتی مفاد بالائے طاق رکھتے ہوئے خدمات انجام دینا چاہیں، تاکہ خدماتی کاموں میں مصروف کارکنوں پر حرف نہ آئے، انسان میں منفی اور مثبت دونوں قسم کی خصوصیات ہوتی ہیں، امید کرتا ہوں کہ آپ ٹائیگر فورس کا حصہ بن کر نہ صرف منفی رویوں کو نظرانداز کرینگے بلکہ اپنے اندر موجود مثبت صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںگے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار، صوبائی وزیر چوہدری اخلاق، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ مستنصر فیروز، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ جویریہ مقبول، ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ بیرسٹر جمشید سیالکوٹ میں ٹائیگر فورس کی ایپ لانچنگ اور کارڈ تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں رضاکاروں سے خطاب کیا اور ان میں کارڈ تقسیم کیے۔ اس تقریب کی ویڈیو رپورٹ ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)

https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 870665
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش