0
Thursday 25 Jun 2020 13:20
بھارت میں آر ایس ایس کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہوسکتا

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غلام علی گلزار کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

مودی کے مظالم سے مسئلہ کشمیر ہرگز ختم نہیں ہوسکتا
متعلقہ فائیلیںمقبوضہ کشمیر کے مایہ ناز مفکر، سماجی کارکن اور قلمکار مولانا غلام علی گلزار فعلاً کشمیر طبیہ کالج سرینگر میں بحثیت پروفیسر کام کر رہے ہیں، اسکے علاوہ مذکورہ ادارے سے شائع ہونیوالےجریدے علم و حکمت کے مُدیر بھی ہیں، ساتھ ہی ساتھ مجلس اتحاد ملت جو اسلامی انجمنوں و دانشوروں کا ایک فورم ہے، اسکے جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ غلام علی گلزار 1976ء تک انجمن تحفظ اسلام کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں، 1972ء سے 1976ء تک مسلم پرنسل لاء فورم کے سیکرٹری رہ چکے ہیں، اسکے علاوہ تنظیم المکاتب معاون کمیٹی کشمیر کے نگران سیکرٹری کے فرائض قریباً 24 سال انجام دیئے، وہ تحریک مکاتب امامیہ اور تحریک نفاذ شریعت کے بانی بھی ہیں، مولانا غلام علی گلزار 70 سے زائد کتابوں کے مصنف بھی ہیں اور انکی چند ایک کتب ابھی زیر طبع بھی ہیں،  اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے غلام علی گلزار سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اپنی گفتگو میں غلام علی گلزار کا کہنا تھا کہ شدت پسندانہ روش خود بھارت کیلئے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہے اور آر ایس ایس کا یہ ایجنڈا کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اظہار رائے پر مکمل پابندی ہے، تاہم صحافت کی آزادی میں پاکستان بھارت سے بہت آگے ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 870756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش