QR CodeQR Code

علامہ نیئر عباس مصطفوی کا جی بی الیکشن کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

26 Jun 2020 00:12

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ گذشتہ الیکشن میں بھی ایم ڈبلیو ایم کی مضبوط پوزیشن تھی، حیرت کی بات ہے کہ دوسرے نمبر پر ووٹ بنک آنے کے باوجود ہمیں دو نشستیں ملیں، جو جماعت علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کی نیت سے میدان میں اترے گی، اسکے ساتھ ہمارا اتحاد ہوسکتا ہے۔ اسوقت ہر جماعت کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔ اسلامی تحریک کے رہنماوں کیساتھ ہماری نشستیں جاری ہیں، ممکن ہے کہ اتحاد کی صورت پیدا ہو جائے اور عوام بھی یہی چاہتے ہیں۔


علامہ نیئر عباس مصطفوی کا بنیادی تعلق گلگت سے ہے، وہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ صاحب کا شمار گلگت بلتستان کے مجاہد علمائے کرام میں ہوتا ہے، انہوں نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی اور اسی پاداش میں کئی ماہ تک قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ علامہ صاحب ایک متحرک اور فعال مذہبی رہنماء ہیں۔ گذشتہ جی بی الیکشن میں بھی حصہ لیا۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے علامہ نیئر عباس مصطفوی کیساتھ آمدہ گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 870915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/870915/علامہ-نیئر-عباس-مصطفوی-کا-جی-بی-الیکشن-کے-حوالے-سے-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org