QR CodeQR Code

فتنہ ناصبیت و نصیریت اور ملت پاکستان کی ذمہ داری

30 Jun 2020 12:02

استعماری طاقتوں نے داعش کی شکست کے بعد عالم اسلام کے وقار اور سربلندی کی علامت بن کر شیطانی طاقتوں کی ناک رگڑے والے مزاحمتی بلاک کیخلاف مسلمانوں بالخصوص ملت پاکستان کو تقسیم کرنے اور نظام ولایت فقیہ کے حوالے سے گمراہ کرنے کی خاطر ہتکھنڈوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روز اول سے ہی شیطانی طاقتیں دین مبین اسلام کو مسخ کرکے پیش کرنے اور عالم اسلام کو تقسیم کرکے اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرنیکی کوشش کرتی رہی ہیں۔ فی زمانہ برطانوی استعمار نے مقبوضہ علاقوں میں "لڑاو اور حکومت کرو" کی پالیسی کے تحت نجدیت، قادیانیت، بہائیت اور اب نصیریت و ناصبیت کو فروغ دینے کی سازش پر عمل کیا ہے۔ امریکی استعمار نے تکفیری دہشتگردوں کو جسد اسلامی کو مجروح کرنے کیلئے استعمال کیا ہے اور داعش کی شکست کے بعد عالم اسلام کے وقار اور سربلندی کی علامت بن کر شیطانی طاقتوں کی ناک رگڑے والے مزاحمتی بلاک کیخلاف مسلمانوں بالخصوص ملت پاکستان کو تقسیم کرنے اور نظام ولایت فقیہ کے حوالے سے گمراہ کرنے کی خاطر ہتکھنڈوں کو جاری رکھا ہوا ہے۔ ہر سال چھ جولائی (جو پاکستان میں ملت تشیع کے افتخار کا دن ہے) کے موقع پر فسادی ٹولے کو سامنے لایا جاتا ہے۔

اس دفعہ بریلوی مکتب فکر کو تقسیم در تقسیم کی پرانی حکمت عملی کے تحت نہ صرف انتشار کا شکار بنایا جا رہا ہے بلکہ مسلمانوں کے دلوں میں اہلیبیت علہیم السلام کی محبت کو کم رنگ کرنیکی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کے جید علماء نہ صرف اس فتنے کا پردہ چاک کر رہے ہیں بلکہ ملت پاکستان کو اپنی ذمہ داری کی طرف متوجہ بھی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں علامہ سید جواد نقوی، علامہ ناظر تقوی اور علامہ نصرت بخاری کے بیانات پر مشتمل ویڈیو رپورٹ ناظرین و سامعین خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)

https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 871655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/871655/فتنہ-ناصبیت-نصیریت-اور-ملت-پاکستان-کی-ذمہ-داری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org