QR CodeQR Code

امریکی ظلم کا سورج غروب ہونیوالا ہے، علی جاوید نقوی

30 Jun 2020 21:18

ممتاز تجزیہ کار کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ مودی "شائننگ انڈیا" کا نعرہ لے کر اقتدار میں آیا تھا لیکن اس نے اب "ڈارک انڈیا" بنا کر رکھ دیا ہے، جہاں مسلمان محفوظ ہیں، نہ دیگر اقلیتیں۔ علی جاوید نقوی نے کہا کہ امریکہ میں چلنے والی احتجاجی لہر نے ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف ڈاون کر دیا ہے جبکہ جو بائیڈن کی مقبولت میں اضافہ ہوا ہے۔


ممتاز تجزیہ کار اور سینیئر صحافی علی جاوید نقوی نے "اسلام ٹائمز" کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کیساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں، تاہم رابطے ضرور رہے ہیں، پاکستان کی اسرائیل کے حوالے سے واضح پالیسی ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسرائیل کے تسلیم کرنے کی باتیں محض این جی اوز کا پروپیگنڈہ ہے، جو ریاستی پالیسی پر اثرانداز نہیں ہوگا۔ سینیئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنے کیلئے انڈیا کی مدد کر رہا ہے، اسے اسلحہ اور پلاننگ فراہم کی جا رہی ہے، جس کے تحت کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑا جا رہا ہے اور وہاں ہندووں کو آباد کرکے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 871748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/871748/امریکی-ظلم-کا-سورج-غروب-ہونیوالا-ہے-علی-جاوید-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org