QR CodeQR Code

لیہ میں عظمت زہراء (س) کانفرنس کا انعقاد (ویڈیو رپورٹ)

30 Jun 2020 23:07

اسلام ٹائمز: کانفرنس کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا، عظمت زہراء (س) کانفرنس کے بعد تمام جماعتوں کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں مولوی اشرف جلالی کی طرف سے حضرت سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شان میں گستاخانہ کلمات کی پرزور مذمت کی گئی اور اس سے ہمہ قسمی لاتعلقی کا اظہار کیا گیا۔


رپورٹ: ابو شاہریز علی

ضلع لیہ کے علاقہ چوک اعظم میں سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے عظمت حضرت سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 6 سے زائد جماعتوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں حضرت سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا، طیبہ طاہرہ کی شان بیان کی گئی۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی، پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنماء صابر عطاء، آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء محمد ثاقب ملانہ، پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے رہنماء قمر عباس دھول، مسلم لیگ (ق) کے ضلعی رہنماء ملک غضنفر چھینہ، تحریک منہاج القران کے ضلعی رہنما حاجی شوکت علی طاہر، ملت جعفریہ کے رہنماء سید سجاد حسین شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ندیم بلوچ نے اپنی جماعتوں کے وفود سمیت شرکت کی۔

کانفرنس کا انعقاد ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا، عظمت زہراء (س) کانفرنس کے بعد تمام جماعتوں کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں مولوی اشرف جلالی کی طرف سے حضرت سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیھا کی شان میں گستاخانہ کلمات کی پرزور مذمت کی گئی اور اس سے ہمہ قسمی لاتعلقی کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے حکومت پر دباو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی بجائے اپنا حکومتی کردار ادا کرے اور موجود قانون پر عملدرآمد کروائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کی مقدس ہستیوں کی توہین بارے از سرنو آئین سازی کی جائے اور سزاوں کو سخت بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اشرف جلالی کی حمایت کرنے والے اور مذمت نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ اشرف جلالی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پر گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ (مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کریں۔)


خبر کا کوڈ: 871757

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/871757/لیہ-میں-عظمت-زہراء-س-کانفرنس-کا-انعقاد-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org