QR CodeQR Code

مولانا افتخار الدین مرزا کی گرفتاری پر سپریم کورٹ وکیل خاور شاہ کا خصوصی انٹرویو

1 Jul 2020 00:36

اپنے خصوصی انٹرویو میں وکیل سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو اپنی کارکردگی بتانے کیلئے مولانا کو گرفتار کیا ہے، ایف آئی آر میں درج دفعات حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتیں، مولانا کیخلاف درج کیس قابل ضمانت ہے۔


مولانا افتخار الدین مرزا متنازعہ ویڈیو کیوجہ سے گرفتار کر لیے گئے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوموار کی شام کو مولانا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ میں سیون اے ٹی اے سمیت کئی دفعات شامل کی گئی ہیں، مولانا کو منگل کی صبح خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر عدالت نے مولانا کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ اس سارے معاملے پر اسلام ٹائمز نے سپریم کورٹ کے وکیل خاور شاہ سے خصوصی انٹرویو کیا اور قانونی نکات پر رہنمائی حاصل کی ہے، خاور شاہ کا تعلق پنجاب کے ضلع چینیوٹ سے ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
 


خبر کا کوڈ: 871777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/871777/مولانا-افتخار-الدین-مرزا-کی-گرفتاری-پر-سپریم-کورٹ-وکیل-خاور-شاہ-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org