QR CodeQR Code

سرگودہا، علماء، عزاداروں اور ذاکرین کا غالیوں سے اظہار برات

6 Jul 2020 11:44

سرگودہا میں اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مکتب اہلبیتؑ کے پیروکار آگاہ، بیدار اور تیار ہیں، دنیا میں تشیع کی سربلندی، آئمہ معصومین علہیم السلام کے مزارات کی حفاظت اور ظالموں کیخلاف علم بلند کرنیوالی برحق قیادت کیساتھ کھڑے ہیں۔


6 جولائی ملت تشیع کی شان، عزت، آمریت کیخلاف حق کے دفاع اور فتح مندی کا دن ہے۔ اس موقع پر غالی ٹولے کی جانب سے مرجعیت اور ولایت فقیہ کیخلاف ولایت کے نام پر لاہور میں مرکز کی تاسیس اور اجتماع کی مثال رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں منافقین اور صلیبیوں کے ایماء پر بنائی گئی مسجد ضرار جیسی ہے، جس طرح وہ اسلام کو نقصان پہنچانے کیلئے مسجد کا سہارا لے رہے تھے، اسی طرح آج ولایت کے نام پر صلیبیوں یعنی ایم آئی سیکس کے مہرے یہی کام کر رہے ہیں، لیکن مکتب اہلبیتؑ کے پیروکار آگاہ، بیدار اور تیار ہیں، دنیا میں تشیع کی سربلندی، آئمہ معصومین علہیم السلام کے مزارات کی حفاظت اور ظالموں کیخلاف علم بلند کرنیوالی برحق قیادت کیساتھ کھڑے ہیں۔ ہم کسی شیعہ کیخلاف نعرے نہیں لگا رہے، نہ کوئی اقدام کر رہے ہیں بلکہ شیعیت کے نام پہ نصیریت، غالیت کو فروغ دیکر استعماری طاقتوں کے مقاصد کو پورا کرنیوالوں کی حقیقت سامنے لا رہے ہیں۔ سرگودہا میں علماء، ذاکرین اور عزاداروں کا متفقہ طور پر لاہور میں ولایت کے نام پر مرکز کی تاسیس کرنیوالوں سے اظہار برات، ولایت فقیہ اور مرجعیت سے تجدید عہد کی ویڈیو رپورٹ ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 872721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/872721/سرگودہا-علماء-عزاداروں-اور-ذاکرین-کا-غالیوں-سے-اظہار-برات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org