QR CodeQR Code

آئی ایس او کے کارکنان انفرادی طور صالح اور دیندار امیدواروں کو سپورٹ کرتے ہیں

گلگت بلتستان الیکشن میں شیعہ ووٹ بینک فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے، عارف حسین الجانی

سیاسی میدان کو کبھی خالی نہیں چھوڑنا چاہیئے، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان

6 Jul 2020 19:26

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کے کارکنان انفرادی طور پر صالح اور دیندار امیدواروں کو سپورٹ کرتے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین انہی عظیم الہیٰ اہداف کیلئے بنائی جانیوالی تنظیم ہے، جو ملی مسائل کیساتھ ساتھ سامراجی قوتوں کے سامنے بھی سینہ سپر ہے، آئی ایس او کے سابقین کا مجلس وحدت کے بنانے میں علماء کے شانہ بشانہ کردار ہے۔


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان اپنے موجود سکوپ کے پیش نظر براہ راست پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں حصہ نہیں لیتی اور نہ ہی اسکے کارکنان الیکشن کمپینز میں حصہ لیتے ہیں، لیکن آئی ایس او پاکستان اپنے دستور اور نظریاتی خط کے مطابق پاکستان میں عدل اجتماعی، الہیٰ نظام کی بالادستی اور سامراجی قوتوں کے نفوذ کو روکنے کا ایجنڈہ رکھنے والی قوتوں کیساتھ بھرپور تعاون اور ہمکاری پر یقین رکھتی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 872735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/872735/گلگت-بلتستان-الیکشن-میں-شیعہ-ووٹ-بینک-فیصلہ-کن-کردار-ادا-کرتا-ہے-عارف-حسین-الجانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org