QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مولانا سید اعجاز رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

7 Jul 2020 06:21

جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے سینیئر رہنما کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہٹ دھرمی کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے اور مودی کے کشمیری عوام پر مظالم اور بربریت سے مسئلہ کشمیر ہرگز ختم نہیں ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پائی جانیوالی موجودہ خاموشی ایک بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔


مقبوضہ کشمیر کے مایہ ناز مفکر، سماجی و سیاسی تجزیہ نگار مولانا سید اعجاز حسین رضوی کا تعلق وادی کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے۔ مولانا اعجاز رضوی جموں و کشمیر کی دینی و سیاسی تنظیم اتحاد المسلمین کے سینیئر رہنما ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد حق گوئی کی پاداش میں انکو بھارتی حکومت نے کئی مہینے جیل میں رکھا اور وہ وہاں بھی حق کی ترجمانی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت کے حوالے سے مولانا سید اعجاز حسین رضوی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اپنی گفتگو میں مولانا اعجاز رضوی کا کہنا تھا کہ بھارت کی یہ ہٹ دھرمی کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے اور مودی کے کشمیری عوام پر مظالم اور بربریت سے مسئلہ کشمیر ہرگز ختم نہیں ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں پائی جانیوالی موجودہ خاموشی ایک بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 872876

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/872876/مقبوضہ-کشمیر-کی-موجودہ-صورتحال-پر-مولانا-سید-اعجاز-رضوی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org