QR CodeQR Code

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو(2)

8 Jul 2020 07:37

پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ رکن اور ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے مطالبات جائز ہیں، وہ عدالتی کمیشن کا قیام چاہتے ہیں، جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ فاٹا میں دہشتگردی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نام پہ جو کھیل کھیلا گیا ہے، اسکی وجوہات کیا تھیں، آج کے قبائلی نوجوانوں کو دھونس یا ڈنڈے کے زور پہ آپ دبا نہیں سکتے، انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کوریڈور ہے، وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت کیلئے پڑوسی سے بہتر تعلقات لازم ہیں، ہمیں پائیدار امن کیلئے افغانستان اور ایران کو تجارت و کاروبار کی عینک سے دیکھنا ہوگا اور افغانستان کا امن پورے ایشیاء کے امن کی ضمانت ہے۔


احمد کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف سیاسی خانوادے کنڈی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انکے والد فضل کریم کنڈی بھی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں، جبکہ انکے بڑے بھائی فیصل کریم کنڈی کو قومی اسمبلی کا سب سے کم عمر ڈپٹی سپیکر رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ احمد کریم کنڈی پی کے 96 ڈی آئی خان 2 سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پہ مشکل ادوار بھی گزرے، مگر کنڈی خاندان پارٹی کیساتھ ہر موسم میں وفادار رہا۔ اسلام ٹائمز نے ایم پی اے احمد کریم کنڈی سے تفصیلی ملاقات میں سیاسی، قومی، خارجی و سفارتی امور پہ تفصیلی گفتگو کی، جسکا دوسرا اور آخری حصہ وڈیو انٹرویو کی صورت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 873036

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/873036/رکن-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-احمد-کریم-کنڈی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org