QR CodeQR Code

لاہور، عظمتِ سیدہ فاطمہؑ و اتحاد امت کانفرنس میں علامہ سبطین سبزواری کا خطاب

7 Jul 2020 21:19

ایس یو سی شمالی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ جناب ِ سیدہ سلام اللہ علیہا راضیہ و مرضیہ ہیں، آپؑ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کے پیچھے قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ اتحاد امت پارہ پارہ ہو جائے۔


شیعہ علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام عظمت سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا و اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری نے کہا کہ جناب ِ سیدہ سلام اللہ علیہا راضیہ و مرضیہ ہیں، آپؑ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کے پیچھے قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ اتحاد امت پارہ پارہ ہو جائے، اگر اسکو سزا نہیں دی جاتی تو نیشنل ایکشن پلان، ضرب عضب اور ردالفساد آپریشنز بے معنی ہیں۔ ہم اس پر چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں، اس میں بھی رکاوٹیں اور دیر کی جا رہی ہے، ہم سزا دلوانے تک جدوجہد اور احتجاج جاری رکھیں گے۔ کانفرنس سے علامہ سبطین سبزواری کا ویڈیو خطاب ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 873062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/873062/لاہور-عظمت-سیدہ-فاطمہ-اتحاد-امت-کانفرنس-میں-علامہ-سبطین-سبزواری-کا-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org