QR CodeQR Code

پاراچنار کی صورتحال پر سید ناصر عباس شیرازی کا خصوصی انٹرویو

8 Jul 2020 23:52

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، دونوں قبائل میں صلح کرا کر زمینیں اصل مالکان کو دی جائیں اور اس درینہ مسئلے کو حل کر دینا چاہیئے، حالیہ تصادم سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی متاثر ہوسکتی ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے ہیں اور بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پہ حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے سید ناصر عباس شیرازی کیساتھ خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا ہے، جس میں پارا چنار کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 873143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/873143/پاراچنار-کی-صورتحال-پر-سید-ناصر-عباس-شیرازی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org