0
Wednesday 8 Jul 2020 19:53

علامہ عارف واحدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کا پیغام امن کانفرنس سے خطاب

متعلقہ فائیلیںمجلس علمائے پاکستان کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پیغام امن کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ اس کانفرنس میں موجود تمام احباب کا شکر گزار ہوں، علامہ عارف واحدی جنکی اتحاد کیلئے کاوشیں ہیں، وہ بھی اس کانفرنس میں موجود ہیں، پاکستان کا دشمن جانتا ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے، ہماری مغربی سرحد، سوات اور وزیرستان کے علاقوں میں جس طرح منصوبے نکام بنائے گئے، اب ہمیں ملک کے اندر فرقہ واریت سمیت ہر سازش کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ اہل بیت اطہارؑ، امہات المومنین اور خلفائے راشدین کی توہین کو جائز نہیں سمجھتے، اہل بیتؑ اطہار اور صحابہ کرام نے ملکر اسلام کو آگے بڑھایا، امام خمینیؒ نے فرمایا ہے کہ جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ ڈالتا ہے، وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی، بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی پیغام امن کانفرنس میں مذکورہ رہنماؤں کے خطابات کی ویڈیو رپورٹ ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 873251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش