QR CodeQR Code

کوہاٹ، آئی ایس او کے زیراہتمام ولایت کانفرنس کا انعقاد (ویڈیو رپورٹ)

8 Jul 2020 23:19

مقررین کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت خط ولایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے، لاہور میں ایک گروہ نے دراصل تشیع کیخلاف سازش کی، اس گروہ کا تشیع اور امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نصیری اور مشرک نجس ہیں، دنیا کے مختلف ممالک کی ایجنسیوں کی کوشش ہے کہ ولایت فقیہ کو کمزور کیا جائے، لیکن ان شاء اللہ گزرتے ہر ایک دن کیساتھ ساتھ نظام ولایت فقیہ مضبوط سے مضبوط تر ہوگا۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یکم تا 7 جولائی ہفتہ ولایت منایا گیا، اس سلسلے میں کوہاٹ میں ‘‘ولایت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بنگش سے مختلف ملی تنظیموں کے رہنماوں، علمائے کرام اور مدارس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کی میزبانی آئی ایس او اور امامیہ علماء کونسل نے کی۔ کانفرنس سے امامیہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ سید قیصر عباس الحسینی، علامہ سید نور اللہ، علامہ عناب علی مفکری، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر محمد ثقلین مہدوی، علی شیر محمد، سابق ڈویژنل صدر ضمیر علی جعفری اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت خط ولایت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے، لاہور میں ایک گروہ نے دراصل تشیع کیخلاف سازش کی، اس گروہ کا تشیع اور امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نصیری اور مشرک نجس ہیں، دنیا کے مختلف ممالک کی ایجنسیوں کی کوشش ہے کہ ولایت فقیہ کو کمزور کیا جائے، لیکن ان شاء اللہ گزرتے ہر ایک دن کیساتھ ساتھ نظام ولایت فقیہ مضبوط سے مضبوط تر ہوگا۔(مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں)۔


خبر کا کوڈ: 873295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/873295/کوہاٹ-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-ولایت-کانفرنس-کا-انعقاد-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org