QR CodeQR Code

امریکی زوال سے متعلق مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو کا خصوصی انٹرویو

11 Jul 2020 21:25

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امام خمینیؒ نے انقلاب اسلامی ایران کے بعد جس طرح مظلوم فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کی تھی، ایسا کسی نے بھی نہیں کیا، یہ سب کیلئے نمونہ عمل ہے، آج تک ایرانی قیادت مظلوم فلسطینیوں کی کھل کر حمایت جاری رکھے ہوئے ہے، یہی کام پاکستانی حکومت کو بھی کرنا چاہیئے، سعودی عرب کو بھی کرنا چاہیئے، یہی کام انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کو بھی کرنا چاہیئے، یہی کام دیگر تمام مسلم ممالک کو بھی کرنا چاہیئے، آج نہیں تو کل مسلم عوام اپنے حکمرانوں کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے کیلئے مجبور کرینگے، فتح ان شاء اللہ مظلوم فلسطینیوں کی ہوگی۔


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر بھی ہیں، پاکستان خصوصاََ کراچی و سندھ بھر میں انکی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کوششوں کو ہر حلقے میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ وہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے امریکی زوال، خارجہ محاذ پر مسلسل ناکامی کے بعد اندرونی محاذ پر بھی امریکا کی ناکامی و دیگر موضوعات پر مسجد قباء کراچی میں قائم جماعت اسلامی سندھ کے آفس میں اسداللہ بھٹو کا خصوصی انٹرویو لیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 873833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/873833/امریکی-زوال-سے-متعلق-مرکزی-نائب-امیر-جماعت-اسلامی-اسداللہ-بھٹو-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org