1
Monday 13 Jul 2020 00:16

شبیر حسین ساجدی کا پاراچنار کے موجودہ حالات کے حوالے سے ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںشبیر حسین ساجدی کا بنیادی تعلق ضلع کرم کے علاقہ کڑمان سے ہے، وہ ماضی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں مرکزی سینیئر نائب صدر کی ذمہ داری ادا کرچکے ہیں، اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار کے سیکرٹری جنرل سمیت ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ کے رکن بھی رہے ہیں۔ جناب شبیر ساجدی کا شمار کرم کے پڑھے لکھے اور فعال تنظیمی کارکنوں میں ہوتا ہے۔ وہ پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی کے امیداور بھی رہے ہیں۔ حالیہ بالشخیل مسئلہ کی کشیدگی کے دوران دیگر مشران کے ہمراہ انہوں نے اپنا انتہائی مثبت رول ادا کیا، تاہم انتظامیہ کیجانب سے شبیر ساجدی سمیت بعض اہم مذہبی رہنماوں کیخلاف بلاجواز ایف آئی آر درج کی گئی۔ اسلام ٹائمز نے ضلع کرم کے حالیہ حالات کے تناظر میں صدائے مظلومین پاراچنار کے رہنماء شبیر حسین ساجدی کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 873998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش