QR CodeQR Code

صحافی نادر بلوچ اور تصور شہزاد کی تحفظ بنیاد اسلام بل پر سیر حاصل گفتگو

23 Jul 2020 23:57

یہ بل ہے کیا اور اس بل کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی؟، دونوں صحافیوں نے تفصیل کیساتھ اس بل پر بات کی ہے، جس سے اسلام ٹائمز کے قارئین و ناظرین کو اس بل کی جزیات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔


پنجاب اسمبلی نے تحفظ بنیادِ اسلام بل 2020ء کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ بل کے حوالے سے اسپیکر چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ بل کے بعد شان رسالتؐ میں گستاخی کو روکنے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے تدریسی کتب میں تبدیلیوں کی نشاندہی پر قرارداد جمع کروائی تھی، جسکے بعد وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی نے بل پر کام کیا اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور دیگر نے بھی بل کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بل ہے کیا اور اس بل کی ضرورت کیوں محسوس کی گئی؟، سینیئر صحافی نادر بلوچ اور تصور شہزاد نے تفصیل کیساتھ اس بل پر بات کی ہے، جس سے اسلام ٹائمز کے قارئین و ناظرین کو اس بل کی جزیات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 876155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/876155/صحافی-نادر-بلوچ-اور-تصور-شہزاد-کی-تحفظ-بنیاد-اسلام-بل-پر-سیر-حاصل-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org