QR CodeQR Code

حکومتی زیارات پالیسی، کیا زیارات سے محروم کرنے کی سازش ہے؟

27 Jul 2020 22:59

اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں سید نوازش رضا نے کہا کہ نئی زائرین پالیسی سے غریب افراد زیارات سے محروم ہو جائیں گے، کیونکہ زیارات اتنی مہنگی ہو جائیں گی کہ غریب انسان کے بس کی بات نہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زائر پر کوئی اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان حکومت زائرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔


سید نوازش رضا رضوی کا تعلق کراچی سے ہے، وہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کے ساتھیوں میں سے ہیں، انکا شمار سینیئر تنظیمی افراد میں ہوتا ہے، وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر اور تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ سید نوازش رضا اسوقت الحرمین ٹریولز کے روح رواں ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سید نوازش رضا رضوی کیساتھ حکومت کیجانب سے پیش کردہ نئی زائرین پالیسی کے فوائد اور نقصانات کے موضوع پر مختصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو ناظرین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 876927

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/876927/حکومتی-زیارات-پالیسی-کیا-سے-محروم-کرنے-کی-سازش-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org