QR CodeQR Code

تحفظ بنیاد اسلام بل کے حوالے سے علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

28 Jul 2020 23:15

خطباء، ذاکرین اور واعظین گروپ کے کنوینئر کا اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ وقت نے ایک بار پھر اپنے آپکو دہرایا ہے، تکفیری سوچ ایک بار پھر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ ملک شیعہ سنی محبان آل محمد نے مل کر بنایا تھا، لیکن آج اس ملک پر بدقسمتی سے پاکستان دشمن افراد کی اولادیں برسراقتدار ہیں۔


علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کا تعلق کبیروالا کے نواحی علاقے سلارواہن سے ہے، ابتدائی دینی تعلیم کے بعد حوزہ علمیہ دمشق میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، واپسی پر محکمہ اوقاف میں سرکاری خطیب کے طور پر اپنی خدمات کا آغاز کیا، مختلف تنظیموں کیساتھ کام کیا، اتحاد بین المسلمین کے حوالے جنوبی پنجاب میں ممتاز ہیں، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری ایک اچھے خطیب اور مناظر ہیں، گذشتہ روز اسلام ٹائمز نے اُن سے پنجاب اسمبلی میں پیش ہونیوالے تحفظ بنیاد اسلام بل، اسکے پس پردہ محرکات اور اس بل کے نتیجے میں پیدا ہونیوالی کشیدگی کے حوالے سے انٹرویو کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 877179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/877179/تحفظ-بنیاد-اسلام-بل-کے-حوالے-سے-علامہ-غلام-مصطفی-انصاری-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org