QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، بکرا منڈی برائے اطفال شہداء (ویڈیو رپورٹ)

31 Jul 2020 15:14

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان کی مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے اراکین، علاقائی عمائدین اور شہداء کے بچوں کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔


رپورٹ: ایس علی حیدر

شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں شہداء کے یتیم بچوں میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے مضافات میں شہداء کے کم عمر بچوں میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے۔ اس حوالے سے ڈی آئی خان کی مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے اراکین، علاقائی عمائدین اور شہداء کے بچوں کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔ شہداء کے بچوں نے اپنی پسند سے جانور چُنے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔ بکرا منڈی کا مزید احوال جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 877639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/877639/ڈی-آئی-خان-بکرا-منڈی-برائے-اطفال-شہداء-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org