QR CodeQR Code

مولانا علی انور جعفری کا تحفظ بنیاد اسلام بل سے متعلق ویڈیو انٹرویو

1 Aug 2020 01:34

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو کالعدم جماعتوں کے لوگوں سے ملاقاتوں پر وضاحت دینا پڑے گی، کچھ عناصر فرقہ پرست جماعتوں کو سیاسی رول دینا چاہتے ہیں۔ ریاستی اداروں کو کالعدم جماعتوں کے حوالے سے سوچنا ہوگا، یہ پاکستان کے امن کیلئے شدید خطرہ ہیں۔ پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کرنیوالے عناصر کو بے نقاب کرنا چاہیئے۔ محرم الحرام سے قبل اس قسم کا متنازعہ بل پیش ہونا کسی خطرے سے کم نہیں۔


علامہ سید علی انور جعفری کا تعلق کراچی سے ہے، وہ مجلس وحدت مسلمین میں مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں، بصارت سے محروم ہونے کے باوجود حصول علم کی پیاس کو بجھانے کیلئے انہوں نے اپنی جہد مسلسل جاری رکھی۔ علی انور جعفری صاحب کراچی میں پیش آنیوالے واقعات میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر نظر آتے ہیں۔ اسوقت وہ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کونسل تنظیم سازی کے رکن ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ سیکرٹری تنظیم سازی سندھ کی ذمہ داری بھی ادا کر رہے ہیں، مولانا صاحب 2013ء کے قومی انتخابات میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے پنجاب اسمبلی میں پیش ہونیوالے تحفظ بنیاد اسلام بل کے حوالے سے مولانا علی انور جعفری صاحب کیساتھ ایک ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 877684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/877684/مولانا-علی-انور-جعفری-کا-تحفظ-بنیاد-اسلام-بل-سے-متعلق-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org