QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کا قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے خصوصی انٹرویو

5 Aug 2020 09:57

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں حق نہیں ہے کہ دوسروں کے بارے میں فیصلے کریں، ملت کو جوڑنے کیلئے قائد شہید کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے، قائد شہید واقعی الہیٰ بصیرت کا مجسم نمومہ نظر آتے تھے، انہوں نے پوری قوم کو جوڑا، اپنے اوپر اتنا اعتماد تھا کہ کہتے تھے کہ مجھ سے وحدت کیلئے وائٹ پیپر پر دستخط کرا لیں۔


علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد کی۔ اسلام ٹائمز نے قائد شہید کی برسی کے موقع پر ایک ویڈیو انٹرویو کیا ہے، جو قارئین دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 878501

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/878501/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-قائد-شہید-کی-برسی-مناسبت-سے-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org