0
Friday 7 Aug 2020 03:09

پشاور میں شہید علامہ عارف الحسینی کی برسی کا جلسہ (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے موقع پر ان کی قتل گاہ پشاور میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے زیراہتمام جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، اہم شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستانی قوم کا تعلق حقیقی اسلامی نظریات اور انقلاب اسلامی سے جوڑا، پنجاب میں متنازعہ بل پیش کرکے پرانے مسائل کو ایک بار پھر زندہ کرنیکی کوشش کی گئی ہے، بابری مسجد کی جگہ آج مندر کی تعمیر کا آغاز شہید قائد کی شہادت جیسا سانحہ ہے۔ پاکستان میں انقلاب اسلامی کیساتھ پہلی وابستگی جماعت اسلامی نے کی، ضیاء الحق نے اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے اسلام کو ایک کارڈ کے طور پر استعمال کیا۔ (مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں)۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 878793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش