QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری کا خصوصی انٹرویو

9 Aug 2020 17:22

ایس یو سی پنجاب کے صدر کا "اسلام ٹائمز" سے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونیوالا تحفظ بنیاد اسلام بل دراصل بنیاد اسلام کیخلاف تھا، جسے مکمل مسترد کر دیا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی کو اس بل کے حوالے سے ملت جعفریہ کے تحفظات سے آگاہ کیا، تنظیموں کے اندرونی اختلافات انکا حسن ہوتے ہیں، مرکز کیساتھ مسائل ہیں، کچھ سازشیں ہو رہی ہیں، جنہیں جلد ہی نمٹا لیا جائیگا۔


علامہ سید سبطین حیدر سبزواری ممتاز عالم دین اور شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر ہیں۔ دبنگ شخصیت کے مالک ہیں اور ہمیشہ مدلل انداز میں اپنا موقف فریق مخالف کے سامنے پیش کرتے ہیں، قومی امور پر ہمیشہ قیام کیا، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی قائدین کیساتھ اختلافات کے باوجود مدلل انداز میں تنظیمی و قومی موقف پیش کرتے ہیں، بقول علامہ سبزواری وہ کسی کے غلام نہیں، قوم نے ذمہ داری دی ہے، قومی مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، کہتے ہیں کچھ لوگ متحدہ علماء بورڈ اور اسلامی نظریاتی کونسل میں اپنی سیٹ بچانے کیلئے قومی مفاد کو داو پر لگا رہے ہیں۔ تحفظ بنیاد اسلام بل کے حوالے سے بھی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں موثر انداز میں ملت کی نمائندگی کی۔ اسلام ٹائمز نے ان کیساتھ موجودہ سیاسی اور تنظیمی صورتحال پر گفتگو کی ہے، جو اپنے قارئین و ناظرین کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 879233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/879233/شیعہ-علماء-کونسل-پنجاب-کے-صدر-علامہ-سبطین-حیدر-سبزواری-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org