QR CodeQR Code

عید مباھلہ کے حوالے سے مولانا سید محمد حسین موسوی کا خصوصی ویڈیو پیغام

14 Aug 2020 21:06

اسلام ٹائمز کیلئے ریکارڈ کئے گئے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں وادی کشمیر کے دینی اسکالر و مبلغ ولایت کا کہنا تھا کہ دیگر متعدد دروس کے ساتھ ساتھ عید مباھلہ سے ہمیں دشمن کے خلاف قیام، استقامت اور اللہ پر توکل کے درس ملتا ہے۔


مولانا سید محمد حسین موسوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے بڈگام ضلع سے ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے دینی ادارے جامعہ امام رضا (ع) میں زیر تعلیم رہے، بعد میں تقریباً 14 برس تک جمہوری اسلامی ایران کے علمی شہر قم المقدس میں کسب فیض کرتے رہے، مولانا سید محمد حسین موسوی وامنہ بڈگام کے کتب خانے کی سرپرستی کر رہے ہیں، جسکا قیام 2010ء میں عمل میں لایا گیا ہے۔ عرصے سے جامعہ باب العلم میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ماگام قصبہ میں امام جمعہ کے فرائض نبھا رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں اپنی دینی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے عید مباھلہ کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے مولانا سید محمد حسین موسوی سے ایک خصوصی نشست کے دوران ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ دیگر متعدد دروس کیساتھ ساتھ عید مباھلہ سے ہمیں دشمن کے خلاف قیام، استقامت اور اللہ پر توکل کے درس ملتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 880251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/880251/عید-مباھلہ-کے-حوالے-سے-مولانا-سید-محمد-حسین-موسوی-کا-خصوصی-ویڈیو-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org