QR CodeQR Code

علامہ وحید عباس کاظمی کا اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو

17 Aug 2020 22:04

مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نے "اسلام ٹائمز" سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ محرم الحرام سے قبل ٹارگٹ کلنگ شروع ہونے کیوجہ یہ ہے کہ پاکستان اسوقت چین اور روس کے بلاک میں شامل ہونا چاہتا ہے، جبکہ سعودیہ فنڈڈ لوگ جو پاکستان میں موجود ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان اس بلاک کی طرف جائے۔ لہٰذا اندرونی طور پر پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ ایسے عناصر کافی عرصے سے پس پردہ تھے، محرم الحرام ان کیلئے بہترین موقعہ تھا کہ اپنے وجود کو ظاہر کریں اور پیغام دیدیا جائے کہ ہحرم الحرام کو ہم پرامن نہیں رہنے دینگے اور کوشش یہ کی گئی کہ ریاست انکے آگے جھک جائے۔


علامہ سید وحید عباس کاظمی کا بنیادی تعلق ہزارہ ڈویژن کے علاقہ ضلع ہری پور سے ہے، وہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری تنظیم سازی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، جبکہ کچھ عرصہ انکے پاس ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے عبوری سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری بھی رہی۔ گذشتہ برس وہ باقاعدہ طور پر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ وہ ایک فعال اور متحرک تنظیمی رہنماء کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، خوش اخلاق اور نرم طبعیت کے مالک انسان ہیں، اسلام ٹائمز نے علامہ سید وحید عباس کاظمی کیساتھ ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
 


خبر کا کوڈ: 880791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/880791/علامہ-وحید-عباس-کاظمی-کا-اسلام-ٹائمز-کے-ساتھ-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org