QR CodeQR Code

مولانا یاسین حسین کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

20 Aug 2020 14:42

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) جموں و کشمیر کے مسئول و مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے ہمیں احتیاطی تدابیر اور رہنما خطوط کو پیش نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام کے مراسم کو برگزار کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حسین ابن علی (ع) نے ہر دور کے یزید کے ساتھ نبردآزما ہونے کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام باطل قوتیں یکجا دکھائی دے رہی ہیں اسلئے مسلمانوں کو پہلے سے زیادہ مضبوط طریقے سے متحد ہوکر مستضعفین جہاں کا حامی و مددگار بننا ہوگا۔


مولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین حسین جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے مسئول اور مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر بھی ہیں۔ جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کی زیر نظارت جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا یاسین حسین سے کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے محرم الحرام کے مراسم کے حوالے سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں احتیاطی تدابیر اور رہنما خطوط کو پیش نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام کے مراسم کو برگزار کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حسین ابن علی (ع) نے ہر دور کے یزید کے ساتھ نبردآزما ہونے کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام باطل قوتیں یکجا دکھائی دے رہی ہیں، اس لئے مسلمانوں کو پہلے سے زیادہ مضبوط طریقے سے متحد ہوکر مستضعفین جہان کا حامی و مددگار بننا ہوگا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 881394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/881394/مولانا-یاسین-حسین-کا-محرم-الحرام-کے-حوالے-سے-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org