0
Friday 21 Aug 2020 03:49

محرم الحرام کا آغاز، کراچی میں علامہ ناصر عباس جعفری کی ویڈیو پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ بشیر انصاری، میر تقی ظفر سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ محرم میں عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، تمام لائسنس یافتہ و روایتی جلوس حسب سابق مذہبی عقیدت و احترام سے نکالے جائیں گے، علماء و ذاکرین کے داخلے پر انتظامیہ کی پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواداری اور باہمی احترام ہمارے مذہب کا حصہ ہیں، علماء کرام کو چاہیئے کہ تمام مسالک کے بنیادی عقائد کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے احتیاط کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھیں، تاکہ تمام مسالک کے مابین ایک دوسرے کا احترام قائم رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ عرب حکمران گریٹر اسرائیل کے امریکی منصوبے کی تکمیل میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں، مظلوم فلسطینیوں کے خون کا سودا کرنے کی یہ کوشش عرب کے حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 881560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش