QR CodeQR Code

مولانا مسرور عباس انصاری کا محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

21 Aug 2020 15:01

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے ہمیں احتیاطی تدابیر اور رہنماء خطوط کو پیش نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام کے مراسم کو برگزار کرنا چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے مشوروں اور اس بارے میں فقہاء کے فتاویٰ کی روشنی میں ہی ایام عزاء برپا کئے جائیں۔ مولانا مسرور عباس انصاری نے کہا کہ حسین ابن علی (ع) کا پیغام یہ ہے کہ جو افراد اسرائیل اور اس جیسی ناجائز ریاستوں کو تسلیم کرنے اور اس کیساتھ دوستی میں مصروف ہیں، وہ وقت کے یزید ہیں، جن سے بیزاری کربلائی قوم کا شعار ہونا چاہیئے۔


مولانا مسرور عباس انصاری کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر ہیں، اتحاد المسلمین پچھلے 50 سالوں سے کشمیر کی سرزمین پر فعال رول ادا کر رہی ہے، اتحاد و اخوت اسلامی کے علاوہ یہ تنظیم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کا دفاع کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز نے مولانا مسرور عباس انصاری سے کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے محرم الحرام کے مراسم کے حوالے سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں احتیاطی تدابیر اور رہنماء خطوط کو پیش نظر رکھتے ہوئے محرم الحرام کے مراسم کو برگزار کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ طبی ماہرین اور متعلقہ اداروں کے مشوروں اور اس بارے میں فقہاء کے فتاویٰ کی روشنی میں ہی ایام عزاء برپا کئے جائیں۔ مولانا مسرور عباس انصاری نے کہا کہ حسین ابن علی (ع) کا پیغام یہ ہے کہ جو افراد اسرائیل اور اس جیسی ناجائز ریاستوں کو تسلیم کرنے اور اس کیساتھ دوستی میں مصروف ہیں وہ وقت کے یزید ہیں، جن سے بیزاری کربلائی قوم کا شعار ہونا چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 881591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/881591/مولانا-مسرور-عباس-انصاری-کا-محرم-الحرام-کے-حوالے-سے-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org