QR CodeQR Code

سینیئر تجزیہ نگار محمد ابراہیم خان کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

26 Aug 2020 04:14

معروف صحافی و تجزیہ نگار محمد ابراہیم خان کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنا مولانا فضل الرحمان کی ناکامی اور جھنجھلاہٹ کا اظہار تھا، مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی اپنے مفادات کی قربانی دیکر ہرگز مولانا فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دیں گی۔ حالیہ اپوزیشن کی چھوٹی جماعتوں کے اتحاد کا مقصد صرف پختونوں کو ساتھ لیکر چلنا نظر آرہا ہے۔ بڑی جماعتیں مولانا کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہیں۔


محمد ابراہیم خان صاحب کا تعلق پشاور سے ہے، انکا شمار صوبہ کے معروف اور سینیئر صحافیوں و تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے صحافت اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، ملکی و بین الاقوامی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، خاص طور پر افغانستان کے ایشو پر انکی بہت اچھی گرپ ہے۔ ابراہیم خان صاحب پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی ذمہ داریوں سمیت متعدد مرتبہ پشاور پریس کلب کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے پاکستان کی موجودہ صورتحال اور افغان ایشو پر محترم ابراہیم خان کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 882450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/882450/سینیئر-تجزیہ-نگار-محمد-ابراہیم-خان-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org