QR CodeQR Code

کراچی میں بدترین مسائل، علی حسین نقوی حکومت پر پھٹ پڑے

27 Aug 2020 19:01

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت اگر صوبے کے شہریوں سے سنجیدہ ہوتی تو بارشوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد محرم الحرام کی آمد پر تمام ضروری اقدامات کرتی، بارشوں سے کراچی میں بدترین تباہی ہوئی ہے اور اسکی ذمہ دار گذشتہ 32 برس سے اقتدار کے مزے لینے والی ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ہیں، شہری حکومت اور صوبائی حکومت نے ملکر اس شہر کو لوٹا ہے، تین سیاسی جماعتوں کی بننے والی کمیٹی بھی کراچی کے مسائل حل نہیں کرسکتی، یہ لوگ کراچی کو آپس میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔


سید علی حسین نقوی کا نام کراچی کی شیعہ قومیات میں جانا پہچانا ہے، وہ اسوقت مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں اور سندھ بھر میں شیعہ مسائل پر اپنی بھرپور و توانا آواز رکھتے ہیں۔ وہ سیاسی معاملات میں بھی کافی دلچسپی رکھتے ہیں اور میدان سیاست میں وارد رہنے کو شیعہ قوم کیلئے ضروری سمجھتے ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں وہ پشاور یونیورسٹی میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم پر طلباء سیاست میں فعال تھے اور وہ پی ایس ایف پشاور یونیورسٹی یونٹ کے جنرل سیکرٹری اور یونٹ صدر بھی رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے قیام اور اسکی فعالیت سے متاثر ہوکر ایک کارکن کی حیثیت سے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ گذشتہ عام انتخابات 2018ء میں وہ کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقہ PS89  میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار تھے۔ ”اسلام ٹائمز“ نے محرم الحرام، کراچی کی صورتحال اور حالیہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے موضوع پر سید علی حسین نقوی سے وقت لیا، اس حوالے سے ان سے کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 882787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/882787/کراچی-میں-بدترین-مسائل-علی-حسین-نقوی-حکومت-پر-پھٹ-پڑے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org