0
Sunday 30 Aug 2020 17:54

پاراچنار، امام بارگاہ دولس امام میں مجلس عزاء اور سینہ زنی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بقائے اسلام کی خاطر امام حسین علیہ السلام کی قیادت و امامت میں 72 شہداء کی عظیم قربانی کی یاد میں آج دنیا اور ملک بھر کی طرح ضلع کرم کے 300 سے زیادہ امام بارگاہوں میں مجالس امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے اور لوگوں نے مولائے مظلومین اور ان کے پاک خاندان کو پرسہ پیش کرنے کی غرض سے سینہ زنی اور زنجیر زنی کی۔ سکیورٹی کے پیش نظر 6 محرم کو شام 5 بجے سے آج رات 12 بجے تک موبائل سروس بند کی گئی ہے۔ کرم کا سب سے بڑا اور مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے برآمد کیا جاچکا ہے، جو ذوالجناح کے ہمراہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان پہنچے گا اور وہاں مجلس و مصائب اور سینہ زنی کے بعد رات 8 بجے واپس امام بارگاہ پہنچ جائے گا۔ جہاں شام غریبان کے مجلس کے ساتھ جلوس اختتام پذیر ہوگا۔ دیگر مقامات میں سے امام بارگاہ دولس (12) امام آڑخی میں مجلس اور عزاداری کے مراسم اپنے اختتام کو پہنچ گئے۔ اس موقع پر تحریک حسینی کے سربراہ اور سابق سنیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے مجلس اور قیامت خیز مصائب پڑھے۔ جسے اپنے قارئین و ناظرین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 883257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش