QR CodeQR Code

گلگت میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس

31 Aug 2020 00:30

شہر کے مختلف علاقوں سے ایک درجن سے زائد ماتمی دستے مرکزی جلوس میں شریک ہوئے، مرکزی جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس امامیہ جامع مسجد سے ہوتا ہوا خزانہ روڈ، اتحاد چوک، جماعت خانہ بازار، ہسپتال روڈ اور گورنر سیکرٹریٹ سے واپس جامع مسجد پہنچ کر نماز مغربین کے بعد اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت میں عاشورا محرم کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ مرکزی جلوس میں شہر کے مختلف علاقوں سے ایک درجن سے زائد ماتمی دستے شریک ہوئے، مرکزی جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس امامیہ جامع مسجد سے ہوتا ہوا خزانہ روڈ، اتحاد چوک، جماعت خانہ بازار، ہسپتال روڈ اور گورنر سیکرٹریٹ سے واپس جامع مسجد پہنچ کر نماز مغربین اور شام غریباں کی مجلس کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ مختلف جگہوں پر سبیلیں لگائی گئی تھیں۔ جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔ امامیہ سکائوٹس کے رضاکاروں نے پولیس، رینجرز اور جی بی سکائوٹس کے ساتھ سکیورٹی کے انتظامات سنبھالے۔ عاشورا کے موقع پر گلگت میں صبح پانچ بجے سے رات گیارہ بجے تک موبائل سروس معطل رہی۔ ایک اندازے کے مطابق گلگت کے مرکزی جلوس میں دو لاکھ سے زائد عزاداران امام حسین (ع) شریک ہوئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 883283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/883283/گلگت-میں-یوم-عاشور-کا-مرکزی-جلوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org