0
Monday 31 Aug 2020 12:29

مقبوضہ کشمیر، پُرامن عزاداروں پر بھارتی فورسز کی بربریت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بڈگام، گنڈ حسی بٹ کے بعد لالچوک اور بمنہ سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض بھارت نے شیلنگ، آنسو گیس اور پلٹ گن کا بے تحاشہ استعمال کیا۔ 8 اور 9 محرم الحرام کو شہر کے سول لائنز علاقوں بشمول لال چوک اور بڈشاہ چوک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود کئی مقامات سے جلوس عزاء برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، جس دوران 30 کے قریب پُرامن عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔ شہر سرینگر کے پائین علاقوں کو سول لائنز علاقوں کیساتھ ملانے والی سڑکوں کو بند کیا گیا تھا۔ ادھر بمنہ سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض فورسز نے راست شیلنگ کی اور پلٹ گن کا استعمال کرکے عزاداروں کو شدید زخمی کیا اور کئی عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔ زخمی عزاداروں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ چند عزاداروں کو پلٹ گن لگنے سے انکی بینائی مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں پلٹ گن کے شکار عزاداروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 883351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش