QR CodeQR Code

ملتان، شیعہ وحدت کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ''مشاورتی اجلاس'' کے حوالے سے شرکاء کا اظہار خیال 

11 Sep 2020 14:53

اسلام ٹائمز: رہنمائوں کا ''اسلام ٹائمز'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت ملک عزیز کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے، اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں کے فارمولے کو اپنانے کی ضرورت ہے، عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، جس پر کسی بھی طرح سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔


رپورٹ: ایم ایس نقوی

شیعہ وحدت کونسل ملتان کے زیراہتمام منعقدہ مشاورتی اجلاس میں مختلف ملی جماعتوں کے رہنماء، ذاکرین، علماء اور بانیان مجالس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ''اسلام ٹائمز'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک عزیز کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے، اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں کے فارمولے کو اپنانے کی ضرورت ہے، عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، جس پر کسی بھی طرح سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ رہنمائوں نے محرم الحرام کے دوران بلاجواز مقدمات اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین اور قانون ہمیں مذہبی آزادی کے ساتھ عبادت کا حق دیتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے مکمل ویڈیو کو ملاحظہ کریں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 885595

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/885595/ملتان-شیعہ-وحدت-کونسل-کے-زیراہتمام-منعقدہ-مشاورتی-اجلاس-حوالے-سے-شرکاء-کا-اظہار-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org