0
Sunday 13 Sep 2020 20:18

چین اور بھارت کا تنازعہ کچھ بھی ہو جنگ ہماری ہی سرزمین پر لڑی جا رہی ہے، حکیم محمد یاسین

متعلقہ فائیلیںحکیم محمد یاسین جموں و کشمیر کے ضلع چاڑودرہ سے تعلق رکھتے ہیں، وہ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ نامی سیاسی پارٹی کے صدر ہیں، جسکی بنیاد 2008ء میں ڈالی گئی، حکیم محمد یاسین جموں و کشمیر کے ایک معروف سیاستدان ہیں، جنھوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ سیاسی میدان میں گزارا ہے، حکیم محمد یاسین نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1977ء میں کیا، 1977ء میں پہلی بار محض اُنیس سال کی عمر میں نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی، اسکے بعد 1983ء میں دوسری بار الیکشن لڑ کر جیت درج کی، حکیم محمد یاسین نیشنل کانفرنس کے دور حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں، 1984ء میں جب عوامی نیشنل کانفرنس کی بنیاد پڑی تو انہوں نے نیشنل کانفرنس سے علیحدگی اختیار کی۔ اسلام ٹائمز نے حکیم محمد یاسین سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت کا تنازعہ کچھ بھی ہو لیکن جنگ ہماری ہی سرزمین پر لڑی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ دفعہ 370 کی بحالی کیلئے کشمیری قیادت کو باہم متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کیلئے جو بھی پہل کرتا ہے، ہمارا تعاون اسکے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بالآخر مذاکرات میں ہی مضمر ہوتا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 885975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش