0
Friday 18 Sep 2020 18:10

ملک میں شیعہ مسلک کیخلاف سوچی سمجھی مہم ہوا پکڑ چکی ہے، شیری رحمان

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں شیعہ مسلک کے خلاف ایک سوچی سمجھی مہم ہوا پکڑ چکی ہے، ملک میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے، پاکستان میں انتہاء پسندی کی روش حساس اور خطرناک ہے۔ سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں ہر شہر میں ریلیاں نکال رہی، اس معاملے پر حکومت کو پالیسی بیان دینا چاہیئے۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اس خطرناک سلسلے پر حکومت کو قابو پانا ہوگا، نیشنل ایکشن پلان کا کیا ہوا، اس وقت فوری ایکشن کی ضرورت ہے، کالعدم تنظیموں کو سیدھا پیغام دینا ہوگا، یہ نیشل ایکشن پلان کا حصہ تھا، ہم اس پر خاموشی نہیں اختیار کرسکتے، پاکستان کا ہر شہری تحفظ کا حقدار ہے، حکومت پاکستان کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
خبر کا کوڈ : 887000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش