QR CodeQR Code

آئی ایس او ہو یا جے ایس او، ہماری تنظیمیں ہیں

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

ایک غیر ذمہ دار شخص کیوجہ سے پوری ملت کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں

18 Sep 2020 23:07

مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ جہاں مفتی منیب الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور ملا عبدالعزیز نے اپنا منفی کردار ادا کیا، وہیں مولانا فضل الرحمان اور ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسے جید علمائے کرام نے اتحاد و وحدت کا پیغام دیکر اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھائی، جلد ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے شیعہ، سنی، دیوبندی اور اہلحدیث علمائے کرام اس صورتحال پر اکٹھے ہونگے اور ان شاء اللہ اتحاد بین المسلمین کا بہترین پیغام دینگے۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ملک میں جاری حالیہ فرقہ وارانہ لہر، اسکے پس منظر اور متوقع حالات کے تناظر میں علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 887028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/887028/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-ترجمان-علامہ-مقصود-ڈومکی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org