QR CodeQR Code

ملتان میں شیعیان حیدر کرار کیجانب سے شیعہ ٹارگٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ (ویڈیو رپورٹ)

19 Sep 2020 19:25

اسلام ٹائمز: رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک بار پھر نوے کی دہائی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ہمارا ملک ان حالات کا متحمل نہیں ہے، ہمارے آبائو اجداد نے اس ملک کو بنایا تھا اور ہم اس ملک کی حفاظت کرینگے، پاکستان میں شیعہ سنی پیار اور محبت کے ساتھ رہتے ہیں، چند تکفیری عناصر ملک کے حالات کا خراب کرنا چاہتے ہیں۔


رپورٹ: سید محمد ثقلین نقوی

شیعیان حیدر کرار کے زیراہتمام ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملتان کے نواں شہر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں پاسداران عزا کمیٹی، شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، انجمن تحفظ عزاداری کے رہنمائوں اور نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ ریلی سے مولانا کاشف ظہور نقوی، مولانا کاشف حسین حیدری اور باقر خان بلوچ نے خطاب کیا۔ اسی حوالے سے مزید دیکھیے اسلام ٹائمز کی خصوصی ویڈیو رپورٹ۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
 


خبر کا کوڈ: 887217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/887217/ملتان-میں-شیعیان-حیدر-کرار-کیجانب-سے-شیعہ-ٹارگٹ-کیخلاف-احتجاجی-مظاہرہ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org