QR CodeQR Code

یزید کے حامیوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے، علامہ غلام رسول حامی کا ویڈیو بیان

22 Sep 2020 19:15

جموں و کشمیر کاروان اسلامی کے سربراہ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیلئے ریکارڈ کئے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ مسلم ممالک میں تاناشاہی نظام حکومت قائم ہے، جو اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اسے دوستی کرنیکی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں، جسکے نتیجے میں فلسطین پر ظلم و تشدد اور وہاں کے مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا جا رہا ہے، وہ انتہائی تشویشناک ہے۔


مولانا غلام رسول حامی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے، وہ جموں و کشمیر کے فعال ترین ادارے کاروان اسلامی کے سربراہ ہیں، اولیاء کرام اور صوفیان دین الٰہی کے مشن کی تبلیغ و ترویج میں وہ ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں، کاروان اسلامی جموں و کشمیر کے زیر اہتمام سال بھر میں نیشنل اور انٹرنیشنل دینی کانفرنسز کا انعقاد بھی ہوتا ہے، جموں و کشمیر کے شہر و گام میں مولانا غلام رسول حامی اپنی تبلیغی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، وہ جموں و کشمیر میں علماء احناف و اعتقاد کی سربراہی کر رہے ہیں، چند ایک دارالعلوم انہی کے زیر نظارت فعال ہیں۔ ایک اہم نشست کے دوران مولانا غلام رسول حامی نے اسلام ٹائمز کیلئے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا، جس میں انہوں نے کہا کہ اسلام مخالف سازشوں اور چالوں سے امت مسلمہ کو باخبر رہنے کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں تاناشاہی نظام حکومت قائم ہے، جو اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اسے دوستی کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں فلسطین پر ظلم و تشدد اور وہاں کے مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا جا رہا ہے، وہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت اور یزید کی حمایت میں ریلیاں بھی انہی جیسے اہم مسائل سے عالم اسلام کی توجہ ہٹانے کے لئے انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یزید کے حامیوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ علامہ غلام رسول حامی نے کہا کہ علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ ایسے حربوں اور سازشوں سے ملت اسلامیہ کو محفوظ رکھیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 887557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/887557/یزید-کے-حامیوں-کا-اہلسنت-سے-کوئی-تعلق-نہیں-ہے-علامہ-غلام-رسول-حامی-ویڈیو-بیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org