QR CodeQR Code

کراچی میں ایم کیو ایم وفد کی ایم ڈبلیو ایم کے دفتر آمد

21 Sep 2020 21:28

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے، یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل میں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ کراچی میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی موجودہ صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم وفد میں رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری، اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب اور جاوید اختر جبکہ ایم ڈبلیو ایم سے علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، مولانا غلام عباس، میر تقی ظفر، عارف رضا و دیگر موجود تھے۔ رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے، یزیدیت زندہ باد کے نعرے لگانے والے مسلمانوں کو تقسیم کرکے ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں، ہم حسینی ہیں اور یزیدی افکار کیخلاف میدان عمل میں موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 887602

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/887602/کراچی-میں-ایم-کیو-وفد-کی-ڈبلیو-کے-دفتر-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org