QR CodeQR Code

کراچی، بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس

23 Sep 2020 18:53

بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ جنہوں نے عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقات میں ایک لفظ نہیں کہا وہ آج کل ہر ٹی وی چینل پر آکر بات کررہے ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر جو اجلاس بلایا گیا اس کے حوالے سے میڈیا پر ایسی باتیں کرنے سے معاملہ متنازع ہوتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہو یا کوئی بھی معاملہ ہوا ایسے کسی اجلاس میں پیپلز پارٹی شریک نہیں ہوگی جس میں شیخ رشید موجود ہوں گے۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور پر آئندہ کسی میٹنگ میں شیخ رشید ہوئے تو میں نہیں جاؤں گا۔ بلاول نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق اجلاس یا کوئی بھی ان کیمرہ اجلاس ہو تو اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی جاتیں لیکن کچھ غیر ذمہ دار لوگ جن کا تعلق نہ قومی سلامتی سے، نہ گلگت بلتستان سے نہ آزاد کشمیر سے نہ ہی خارجہ پالیسی سے تھا، انہوں نے مجبور کردیا ہے کہ میں اس حوالے سے بات کروں۔


خبر کا کوڈ: 887997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/887997/کراچی-بلاول-بھٹو-زرداری-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org