QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی کا خصوصی انٹرویو

27 Sep 2020 21:45

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں رہنماء ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ دشمن کی سازش ہے کہ ملک میں ایسے حالات پیدا کیے جائیں، جن سے سی پیک کا منصوبہ بھی رکے اور مغرب سے ایشیاء کی طرف پاور کا ٹرانسفر بھی متاثر ہو، حالیہ احتجاجات سے جہاں فلسطین کا کاز متاثر ہوا، وہیں عالمی سطح پر عالم اسلام کی مقدس ہستیوں کی توہین کے بارے میں مسلمانوں کے جذبات بھی ٹھنڈے کر دیئے گئے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی پیشہ کے اعتبار سے قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قبل ازیں وہ ایم ڈبلیو ایم میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں، آجکل ایک تھنک ٹینک چلا رہے اور بطور صدر کام کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجاب کے معروف ضلع سرگودھا سے ہے۔ انہوں نے تاریخ، بین الاقوامی تعلقات اور قانون میں ایم فل کیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی صدارت کے دوران متحدہ طلبہ محاذ کی قیادت بھی کرتے رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی ملکی اور عالمی حالات پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کار ہیں، وہ اپنی تحریر و تقریر میں حقائق کی بنیاد پہ حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل ریلیشنز اور کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے سید ناصر عباس شیرازی کیساتھ خصوصی گفتگو کا اہتمام کیا ہے، جس میں اسرائیل عرب تعلقات، حالیہ فرقہ وارانہ احتجاجات اور اسکے پیچھے چھپی سازش کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 888771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/888771/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-مرکزی-ڈپٹی-سیکرٹری-جنرل-ناصر-عباس-شیرازی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org