QR CodeQR Code

پاراچنار، اربعین امام حسین علیہ السلام پر تفصیلی ویڈیو رپورٹ

6 Oct 2020 22:43

اسلام ٹائمز: ضلع کرم میں 300 سے زائد امام بارگاہ ہیں۔ جن میں سے 100 کے لگ بھگ علاقائی اور موضعوں کی سطح پر مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ تاہم کرم بھر کی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار شہر کے وسط میں پنجابی بازار اور شنگک روڈ کے سنگھم پر واقع ہے۔ اس امام بارگاہ کی بنیاد 85 سال قبل 1935ء میں رکھی گئی تھی۔


رپورٹ: ایس این حسینی

چہلم امام حسین علیہ السلام کو صرف ایک دن باقی ہے۔ عاشورائے محرم ہی کی طرح اربعین یعنی 20 صفر بھی دنیا بھر میں اسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں مجالس عزاء کا انداز مختلف ہوتا ہے۔ تاہم پاراچنار میں محرم اور صفر میں روزانہ دو مجالس ہوتی ہیں۔ ایک مجلس دن کو ڈیڑھ بجے جبکہ دوسری مجلس رات کو تقریباً 9 بجے شروع ہوتی ہے۔ اس موقع پر امام بارگاہوں اور بازاروں کو حسینی جھنڈوں، کالے کپڑوں اور رنگ برنگ بینرز اور پینافلیکس سے آراستہ کیا جاتا ہے، جن پر شعارِ حسینی جلی حروف سے لکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ ضلع کرم میں 300 سے زائد امام بارگاہ ہیں، جن میں سے 100 کے لگ بھگ علاقائی اور موضعوں کی سطح پر مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ تاہم کرم بھر کی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار شہر کے وسط میں پنجابی بازار اور شنگک روڈ کے سنگھم پر واقع ہے۔ اس امام بارگاہ کی بنیاد 85 سال قبل 1935 میں رکھی گئی تھی۔ تاہم گنجائش کی کمی کی وجہ سے رواں سال محرم سے پہلے اسے ڈھا کر ایک نئے جدید نقشے کے ساتھ اس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ مزید تفصیل ویڈیو میں مشاہدہ فرمائیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 890506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/890506/پاراچنار-اربعین-امام-حسین-علیہ-السلام-پر-تفصیلی-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org