QR CodeQR Code

ایڈووکیٹ شفقت نظیر کا مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر خصوصی ویڈیو انٹرویو

7 Oct 2020 19:37

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے وکیل شفقت نظیر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب تک بھارتی فوج سے تمام کالے قوانین واپس نہیں لئے جاتے، تب تک ایسے فرضی انکاؤنٹر انجام پاتے رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہاں کی سڑکوں پر یہاں کی فضاؤں میں بھارت نے ڈر و خوف کا ماحول پیدا کیا ہے۔ شفقت نظیر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے حکمرانوں نے اپنے ذاتی حقیر مفادات کو پیش نظر رکھ کر کشمیر مسئلہ کو فراموش کیا ہوا ہے۔


ایڈووکیٹ شفقت نظیر کا تعلق جنوبی مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ جموں و کشمیر ہائیکورٹ میں وکیل کی حیثیت سے منصبی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ لائرز کلب کشمیر کے بانی ممبران میں شمار ہوتے ہیں۔ شفقت نظیر شہید سید بابر قادری کے قریبی ساتھیوں میں تھے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے شفقت نظیر سے سید بابر قادری کی شہادت، دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر کے حالات اور مقبوضہ کشمیر میں آئے روز انجام دیئے جانیوالے فرضی انکاؤنٹروں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انٹرویو میں شفقت نظیر کا کہنا تھا کہ سید بابر قادری نے ہمیشہ حق کی حمایت کی، حق و صداقت کیلئے آواز بلند کرتے رہے۔ بھارت و پاکستان کی قیادت کو  بار بار آئینہ دکھاتے رہے اور حق گوئی و صداقت ہی وجہ بنی کہ انکو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں بھارت نے اپنی فوج کو کالے قوانین کی آڑ میں بے شمار اختیارات دیئے ہوئے ہیں، جس کیوجہ سے یہاں نوجوانوں کو شہید کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بھارتی فوج سے ایسے تمام کالے قوانین واپس نہیں لئے جاتے، تب تک ایسے فرضی انکاؤنٹر انجام پاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہاں کی سڑکوں پر، یہاں کی فضاؤں میں بھارت نے ڈر و خوف کا ماحول پیدا کیا ہے۔ شفقت نظیر کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر کے حکمرانوں نے اپنے ذاتی حقیر مفادات کو پیش نظر رکھ کر کشمیر مسئلہ کو فراموش کیا ہوا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 890687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/890687/ایڈووکیٹ-شفقت-نظیر-کا-مقبوضہ-کشمیر-کی-تازہ-صورتحال-پر-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org