0
Monday 12 Oct 2020 18:38

کراچی، سعید غنی کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو مولانا عادل قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کہتے ہیں کہ شیخ رشید کے بیان کے بعد دہشت گردی کا واقعہ ہوا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں میں کورونا بڑھ سکتا ہے اور دہشتگردی ہوسکتی ہے۔ وزیر ریلوے کے بیان کے بعد دہشت گردی کا واقعہ ہوا، ان کو شامل تفتیش کیا جائے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ مولانا عادل کو بروقت سیکیورٹی نہیں دی گئی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ تھا، وزیراعلیٰ سندھ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی کوسیکیورٹی دیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ مولانا عادل کے بیٹے نے سیکیورٹی سے متعلق بات کی تھی لیکن سیکیورٹی دینے سے متعلق عدالتی فیصلہ رکاوٹ تھا۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سیکیورٹی دینے کے لئے عدالتی حکم پر کمیٹی بنائی گئی، ایک ادارے کا شخص کہتا کہ سیکیورٹی ملنی چاہیئے دوسرا کا کہتا ہے نہیں ملنی چاہیئے، اگر کمیٹی نہ ہوتی تو ایک گھنٹے میں مولانا عادل کو سیکیورٹی فراہم کردیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کے پاس ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 891636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش